مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبہ پر تشدد، پرنسپل گرفتار، وزیراعلیٰ بلوچستان کا انکوائری کا حکم

مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبہ پر تشدد، پرنسپل گرفتار، وزیراعلیٰ بلوچستان کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مستونگ،کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے کیڈٹ کالج میں اساتذہ کی جانب سے طالب علموں پر مبینہ تشدد اور مرغا بنا کر لاٹھی سے پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعلقہ کالج کے پرنسپل کو گرفتارکرلیاگیا۔حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں اساتذہ کو طالب علموں کو مرغا بنا کر بری طرح تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔حکومت بلوچستان کے محکمہ کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو 3 دن میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔دوسری جانب کالج کے پرنسپل، ذمہ دار اساتذہ اور متاثرہ طلبا کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نیکیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل کو معطل کردیا۔ گورنر نے تشددکے واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔طلبا پر تشدد کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے تھے کہ معاملے میں سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو لوگ بچوں کو ایسے اداروں میں نہیں دیکھیں گے۔عدالت نے متعلقہ کالج کیپرنسپل کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے پرنسپل جاوید بنگش کو گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء پر تشدد کا رجحان برداشت نہیں کیا جائے گا‘ تمام کیڈٹ کالجز میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔ انکوائری ٹیم ذمے داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -