مستونگ میں طلباء پر تشدد،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رپورٹ طلب کرلی

مستونگ میں طلباء پر تشدد،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد( این این آئی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈی والانے کیڈٹ کالج میں طلباء پر اساتذہ کی جانب سے تشدد کے واقعہ چیف سیکرٹری و سیکرٹری بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے ایوان کی توجہ اس واقعہ کی جانب مبذول کرائی،انہوں نے کہا کہ میڈیامیں کچھ اساتذہ کی جانب سے طلباء پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں معصوم بچوں کو مرغا بنا کر مارا جارہا ہے،جب وہ گرتے ہیں تو ان کو دوبارہ کھڑا کر کے مارا جارہاہے، یہ انتہائی درد ناک اور شرم ناک واقعہ ہے،انہوں نے ایوان کے ذریعے حکومت بلوچستان کو واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیڈٹ کالج کے پرنسپل اوردیگر ملوث اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کیڈٹ کالج مستونگ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...