کے پی کے حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے: پرویز خٹک

کے پی کے حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے: پرویز خٹک

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کے پی کے حکومت بزنس کمیونٹی کے مسا ئل حل کرنے کے در پر ہے ۔دوسرے صوبوں کے مقابلے میں ہماری صنعتی پالیسی تا جروصنعتکار دوست ہے۔نئی انڈسٹری لگانے کیلئے بنک سے قرضہ لینے پر صرف 5فیصدمارک اپ حکومت برداشت کر رہی ہے اور دسمبر 2019تک یہ سہولت میسر ہے۔گزشتہ روز یہاں بزنس مین پینل کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھاہم تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کیسا تھ رابطے میں رہے ہیں۔ حطارانڈسڑیل سٹیٹ کے بیشتر مسائل حل کردیئے اور باقی بھی جلد حل کر دیئے جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین میاں انجم نثار نے کہاملکی معیشت کو پبلک پرائیوٹ ڈائلاگز کی ضر و ر ت ہے تاکہ کاروبارر کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں، پچھلے تین سال سے ایف پی سی سی آئی ڈی فنکشل ہو چکاہے،بجٹ تیار ہونے تک فیڈ ر یشن کا کردار نظرنہیںآتا مگر جب بجٹ پیش کیا جاتاہے۔تو بن دیکھے سمجھے بجٹ کی تعریفیں کی جاتی ہیں جوکاروباری طبقہ کیساتھ زیادتی ہے ، پچھلے پانچ سال میں ہماری برآمدات 25بلین ڈالر سے 19بلین ڈالر پرآگئی ہیں ،اس دوران ٹی ڈیب کے چیف ایگزیکٹو کا دورسیاہ تین د و ر تھا۔انھوں نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو پس پشت رکھ دیا اور اپنی سیاست کرتے رہے جو ایک بد ترین مثال ہے انکو ہٹائے جانے کے بعد ملکی برآمدات میں تھوڑی بہتری آئی ہے جواب 22 بلین ڈالر کے قریب ہے۔ فیڈریشن چیمبرز کی موجودہ قیادت بھی کاوباری طبقہ کے مسا ئل کے حل میں دلچسپی نہیں رکھتی، فیڈریشن کے بلوچستان آفس کو بلا کسی جائز جواز کے بند کر دیا گیا ہے کیونکہ وہاں پر بزنسمین پینل کا امید وار جیتا تھا، یہ بات ایف پی سی سی آئی کے وقار کے منافی ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے زوال کی ایک بڑی وجہ اکانومسٹ اور ریسرچرز کی ٹیم کا نہ ہونا بھی ہے جس وجہ سے فیڈریشنز چیمبر کا ملکی معیشت میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ موجودہ قیادت بجٹ سے پہلے حکومت کو کوئی جامع پلان اور پالیسی دینے سے بھی قاصر رہی ۔ بی ایم پی خیبر پختونخوا کے چیئرمین عدنان جلیل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا بزنس کمیونٹی کے مسائل جلد حل کیے جائیں، کے پی کے میں بزنسمین پینل گروپ پہلے سے بہت ایکٹو اور متحد ہے۔ صدر گوادر چیمبر میر جان بلوچ نے کہا سی پیک کی وجہ سے گوادر کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے لیکن ایف پی سی سی ائی کی موجودہ قیادت نے گوادر کیلئے کوئی بزنس پلا ن تر تیب نہیں دیا جس سے کاروبای طبقہ مایوسی کا شکار ہے۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر میاں نصیر حیات مگوں نے کہا موجودہ سینئر نائب صد ر ایف پی سی سی آئی غیر قانونی طور پر اپنے عہدے پر براجمان ہیں،تقریب میں سینکڑوں ممبران کے علاوہ سوات ہری پور ،ایبٹ آباد ،مردا ن چیمبرز آف کامرس، پشاور اور مردان سمال چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران، بزنس مین پینل کے عہدیداران شیخ محمد اسلم، حاجی فضل الہٰی، احمد جواد، میاں عثمان ذوالفقار اور کثیر تعداد میں گروپ لیڈرز اوردیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

پرویز خٹک

مزید : صفحہ آخر