بحریہ ٹاؤن کراچی میں پہلے ڈے اینڈ نائٹ چڑیا گھرکا آغاز

بحریہ ٹاؤن کراچی میں پہلے ڈے اینڈ نائٹ چڑیا گھرکا آغاز

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )بحریہ ٹاؤن کراچی میں پاکستان کے پہلے بین الاقوامی معیار کے چڑیا گھرDanZooکا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ شام ہونے والی تقریب میں کاروباری، شوبز، سپورٹس اور میڈیا کی مشہور ترین شخصیات کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کراچی کی مینجمنٹ ٹیم نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی بحریہ ٹاؤن کے سی اواو ایڈمرل احمد حیات تھے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہواجس کے بعد حاضرین کو DanZooکے متعلق ایک پریزنٹیشن دی گئی۔ایڈمرل احمد حیات نے کہا کہDanZooکراچی کے تفریحی مقامات میں شاندار اضافہ ہے،پاکستان میں کمیونٹی لائف سٹائل اور صحت مندتفریحی سرگرمیوں کا فروغ بحریہ ٹاؤن کا عزم ہے۔پاکستان کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ چڑیا گھرکا آغاز بحریہ ٹاؤن اور کراچی کے رہائشیوں کو ساحلی شہر کی خوبصورت ہوادار شاموں سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ڈے اینڈ نائٹ زوجہاں مقامی اور غیر ملکی جنگلی حیات سیاحوں کی دلچسپی کے لئے موجود ہے۔افریقی شیر، سفید شیر، بنگال ٹائیگر، چیتا، تیندوا، ایشیائی سیاہ ریچھ،ہرنوں کی مختلف اقسام، مگرمچھ، لاما، شترمرغ،ریا،ایمو،اور ہر طرح کی بطخیں اور راج ہنس اس خوبصورت ماحول کے رہائشی ہیں۔ موجود ہ چڑیا گھرایوری مور، طوطوں،مکاؤ،چڑیوں، فاختہ اور بلبلوں کا دلکش مسکن ہے۔بحریہ ٹاؤن کراچی تفریحی مقامات کا نیا مرکز ہے،جہاں DanZoo،بحریہ ایڈونچرا، دنیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی گرینڈ جامعہ مسجد،بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین،کارنیول ایریا، سینی گولڈ،پاکستان کا سب سے بڑا رفیع کرکٹ سٹیڈیم،پاکستان کا پہلا حیات ریجینسی ہوٹل اور صفِ اول کے ریسٹورنٹس اور کافی شاپس موجود ہیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...