قصورعدلیہ مخالف ریلی،2 نامزد ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

قصورعدلیہ مخالف ریلی،2 نامزد ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی کے جج سجاد احمد نے عدلیہ مخالف ریلی کیس میں نامزد دو ملزمان کو جوڈیشل جیل بھیج دیا۔تفصیل کے مطابق عدلیہ مخالف ریلی کیس میں نامزد 6ملزمان میں سے ممبر قومی اسمبلی میاں وسیم اختر شیخ،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمدنعیم صفدرانصاری،چےئرمین بلدیہ حاجی ایاز احمد خاں، وائس چےئرمین چوہدری محمداحمدلطیف ایڈووکیٹ نے اپنی حفاظتی ضمانتیں کروا رکھی ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان سابق چےئرمین ضلعی بیت المال ناصر محمود خاں،سابق وائس چےئرمین مارکیٹ کمیٹی قصور جمیل احمد خاں کو انسداد دہشت گردی کے جج سجاد احمد نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد گذشتہ روز کیمپ جیل لاہور میں بجھوادیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -