سیشن کورٹ ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہورکاالیکشن سیل قائم ،نوٹیفکیشن جاری

سیشن کورٹ ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہورکاالیکشن سیل قائم ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نامہ نگار )سیشن جج لاہور،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عابد حسین قریشی نے سیشن عدالت میں جنرل الیکشن 2018ء کاالیکشن سیل قائم کردیاہے،اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن سیل کا انچارج ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد چودھری کوبنایا گیا ہے جبکہ کوآرڈینٹر سینئر سول جج ایڈمن شکیب عمران قمر اور گارڈین جج سید دلدار شاہ کو مقرر کیاگیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن سیل کو سٹینوگرافر ،آپریٹر ، ٹرانسپورٹ انچارج ،سینئر اورجونیئرکلرک ،نائب قاصداورسینٹری ورکرز پر مشتمل عملہ بھی فراہم کردیا ہے جو 18مئی سے باقاعدہ اپنا کام شروع کردے گا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر

مزید : صفحہ آخر