الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں، 25 مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب کر لیں، 25 سیاسی جماعتوں کو درخواستیں جمع کرانے کیلئے 25 مئی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستوں میں انتخابی نشانات کی ترجیحی فہرست گزشتہ انتخابات میں الاٹ شدہ نشانات اور پارٹی ہیڈ کے دستخط ہونے چاہئیں۔ انتخابی نشانات الیکشن ایکٹ 2017ء کی روشنی میں الاٹ کئے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر