گجرات، ثنا چیمہ قتل کے مزید 2ملزم اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار
گجرات(بیورورپورٹ)پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثنا چیمہ کے قتل کی جاری تحقیقات کا دائرہ کار پھیلا دیا گیا ۔پولیس نے مزید دو ملزمان کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ملزمان اعجاز خضر اور فراز خضر پاکستان سے استنبول فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایف آئی اے حکام نے حراست میں لے لیا اس سے قبل مقتولہ کے والد غلام مصطفی چیمہ اور بھائی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جنہیں ابتدائی تحقیقات کے بعد گجرات جیل منتقل کر دیا گیا ہے مقتولہ کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ پر گرفتار کیے گئے چچا مظہر اقبال کو پولیس کی طرف سے رہا کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ ثنا چیمہ کو تھانہ کنجاہ کے علاقے میں والدین کی طرف سے پسند کی شادی کا اظہار کرنے پر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا جس کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہو گئی ہے مقتولہ کی ہلاکت کو طبعی موت قرار دینے کی کوشش کی گئی تاہم قبر کشائی اور فرانزک لیب کی رپورٹ نے ملزمان کو بے نقاب کر دیا دوسری طرف گجرات سے اغوا ہونیوالی 17سالہ جرمن نیشنلٹی ہولڈر لڑکی کی گمشدگی کا معمہ بھی حل نہیں ہو پایا پولیس مغویہ کی بازیابی کیلئے پرعزم ہے ۔