ایران کیساتھ نئے جوہری معاہدے پر کام کیا جاسکتا ہے، امریکا

ایران کیساتھ نئے جوہری معاہدے پر کام کیا جاسکتا ہے، امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے یورپی یونین کے لیے صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر امریکا نے کہا ہے کہ وہ نئے جوہری معاہدے پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی اعلی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے تباہ کن طرز عمل کو ٹھیک کرنے کی خاطر یورپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے ابھی بھی تیار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس دوران امریکی اتحادیوں سے دو طرفہ تعاون پر از سر نو غور کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ دوسری جانب ایک اعلی امریکی نمائندے نے کہا کہ وہ یورپی کمپنیاں پابندی کی زد میں آ سکتی ہیں، جو ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر