ترکی، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک، 13 کو بچا لیا گیا
استنبول(آن لائن) ترک میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم از سات افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیس تارکین وطن کو یونانی جزیرہ لے جانے والی کشتی جزیرہ لیسیوسی میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت کم از کم سات تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ ریسکیو عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تیرہ تارکین کو زندہ بچا لیا ۔