جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان آج اعلٰی سطحی مذاکرات ہوں گے

جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان آج اعلٰی سطحی مذاکرات ہوں گے

سیؤل(آن لائن) جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان آج (بدھ) کو اعلی سطحی مذاکرات ہوں گے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی اتحادی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں خطوں کے اعلی سطحی حکام بانمو نجوم میں واقع امن ہاؤس میں ہانمونجوم ڈیکلریشن کے نفاذ کے لئے بات چیت کریں گے ۔

واضح رہے کہ ہانمو نجوم ڈیکلریشن کا اعلطان 27 اپریل کو دونوں کوریائی خطوں کے درمیان ہونے والی سربراہی کانفرنس کے بعد کیا گیا تھا دونوں رہنماؤں نے اس اعلامییکے نفاذ کے لئے دوبارہ بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا ۔ #/s#۔( جاوید)

مزید : عالمی منظر