کانگو میں ایبولا کی وبا سے 19ہلاکتیں، 33میں وائرس کی تصدیق

کانگو میں ایبولا کی وبا سے 19ہلاکتیں، 33میں وائرس کی تصدیق

برازاویلا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ایبولا کی وبا کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہو چکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہاکہ ایبولا وائرس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں چار اپریل سے 13 مئی کے درمیانی عرصے میں واقع ہوئی ہیں۔ اس عالمی ادارے کے مطابق 33 ایسے افراد کو بھی شناخت کر لیا گیا ہے، جن کا بالمشافہ رابطہ متاثرہ افراد کے ساتھ ہوا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...