قطر نے ایرانی معیشت کو سہارا دے دیا، 10ارب ریال پیش

قطر نے ایرانی معیشت کو سہارا دے دیا، 10ارب ریال پیش

دوحہ/تہران(آئی این پی)قطر نے ایرانی معیشت کو سہارا دے دیا، قطر نے ایران کو 10ارب ریال پیش کردیئے،بدلے میں ایران نے پھلوں اور سبزیوں کی پہلی کھیپ قطر کیلئے روانہ کردی ۔گیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر نے ایرانی معیشت کو سہارا دیتے ہوئے 10ارب ریال پیش کر دئیے۔ایسے وقت میں جب عرب اور یورپی ممالک دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی سے روکنے کیلئے ایران کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ قطر نے اسے 10ارب ریال سے زیادہ پیش کردیئے۔ ایران اس رقم سے پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء خریدے گا۔ ایرانی بلدیہ بارسیان کے چیئرمین محمد الراد مہر نے بتایا کہ ایرانی بندرگاہ سے دوحہ کیلئے10ارب ریال مالیت کے پھلوں اور سبزیوں کی پہلی کھیپ قطر کیلئے روانہ کردی گئی۔

مزید : عالمی منظر