ن لیگ کی ایک اور وکٹ اڑ گئی‘ مظہر راں تحریک انصاف میں شامل

ن لیگ کی ایک اور وکٹ اڑ گئی‘ مظہر راں تحریک انصاف میں شامل

ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ن لیگ کی ایک اہم وکٹ گرا دی ۔ پی پی 218 سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز بنی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں کیا۔ رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور دیگر مرکزی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملک مظہر عباس راں گزشتہ کئی ماہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے حلقہ کے دوستوں سے مشاورت کررہے تھے ۔ دو روز قبل مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زادہ زین حسین قریشی ملک مظہر عباس راں کی رہائش گاہ پر گئے اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔جس کو قبول کرتے ہوئے گزشتہ روز اسلام آباد میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی مظہر عباس راں کو تحرک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے ملتان میں تحریک انصاف کو تقویت ملے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...