تحریک انصاف اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے‘ جعفراقبال

تحریک انصاف اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے‘ جعفراقبال

رحیم یار خان(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)2018ء کے الیکشن میں اپنی کارکردگی اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ایک بار پھر کامیابی حاصل کرے گی، تحریک انصاف اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔انہوں(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

نے ملک میں عوامی زبانی جمع خرچ کرنے اور سیاسی بھڑکیں مارنے کے سوا کچھ نہیں کیایہ اپنے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں لا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ میں لیگی کارکنوں اور مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران تعزیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔جعفر اقبال نے کہا کہ عوام بھڑکیں مارنے والے سیاستدانوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک میں عزت، شرافت اورمحب وطن سیاستدانوں کو کامیاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اس کو فتح کرنے کے دعویدار کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا گھرانہ سیاسی خدمت گار ہے30سالوں سے اپنی سیاست کو عوامی خدمت، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری ہے اپنے کپڑوں پر کرپشن یا نفرتوں کا داغ نہیں لگنے دیا۔عوامی رابطہ مہم کے دوران انہوں نے ایم ایم اے کے رہنما قاری ظفر اقبال شریف، ٹبی لاڑاں کے جام فیاض لاڑ اور مہر عظیم بخش مصطفائی، محکمہ تعلیم کے ای او احسان دانش سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔

جعفراقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر