فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب بھر میں کارروائیاں‘ آئسکریم یونٹ سربمہر

فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب بھر میں کارروائیاں‘ آئسکریم یونٹ سربمہر

ملتان، ڈیرہ غازیخان(جنرل رپورٹر، سٹی رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہو ئے غیر معیاری رنگ،زنگ آلود مشینری ، مضرِ صحت اجزاء کے استعمال ،غلط لیبلنگ،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے نیو اجوہ آئس کریم یونٹ کو سر بمہر کر دیا۔ضلع مظفر گڑھ کی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ممنوعہ اشیاء کی فروخت،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات، ناقص آئل اور کھلے رنگوں کے استعمال پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو36,000کے جرمانے عائد کر دیے۔ڈیرہ غازی خان میں چیکنگ کے دوران غلط لیبلنگ،مضرِصحت اجزاء کے استعمال ،سٹوریج کے ناقص انتظامات اور حشرات کی موجودگی پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو29000کے جرمانے عائد کیے۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رحیم یار خان،راجن پور، لودھراں، بہاولپور اور لیہ میں کارروائیاں کر تے ہو ئے سابقہ نوٹس پر عمل نہ کر نے،صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر89,500کے جرمانے عائد کیے ۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ 1600کلوپھپھوندی لگا اچار ،150لٹر ناقص آئل،2000قلفیاں،45کلو ممنوعہ چائنیز نمک،30کلوحشرات زدہ مٹھائی اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں متعدد فوڈ پوائنٹس،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...