رمضان المبارک کی آمد‘ مساجد میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
ملتان( سپیشل رپورٹر) ماہ رمضان المبارک کی آمد، مساجد میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، اضافی صفیں بچھا دی گئیں۔ دریں اثناء رمضان المبارک کے قریب آتے ہیں مساجد میں نماز پڑھنے والوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ علاوہ ازیں اوقاف کے زیر انتظام مساجد میں محکمہ اوقاف کی جانب سے انتظامات(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
مکمل کر لئے گئے ہیں۔ آج بروز بدھ چاند نظر آ جانے کی صورت میں مساجد میں تراویح کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ دریں اثناء ماہ رمضان کے سلسلہ میں تیاری کیلئے بازاروں اور مارکیٹوں میں گہما گہمی رہی۔ شہری انواع و اقسام کی اشیاء خورد و نوش کی خریداری کرتے رہے۔