نوازشریف نااہلی کے بعدملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیر اہیں،اورنگزیب کھچی

نوازشریف نااہلی کے بعدملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیر اہیں،اورنگزیب کھچی

میلسی(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پانچ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

سالہ ناکام حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی نااہلی کے بعد ملک دشمنی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو چکے ہیں بھارت کے حق میں دیئے گئے بیان کے بعد ان کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعظم الیکٹرک سٹور کالونی روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے موجودہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جھوٹی وضاحتوں کے باوجود میاں نواز شریف نے بھارت کے حق میں دیئے گئے اپنے بیان پر قائم رہنے کی بات کر کے محب وطن پاکستانیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ہوس اقتدار میں مبتلا شخص نے تین بار وزیر اعظم بننے کے باوجود ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا کر وطن دشمنی کی بد ترین مثال قائم کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر