نوازشریف کا بیان افسوسناک،معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے،یوسف رضا گیلانی

نوازشریف کا بیان افسوسناک،معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے،یوسف رضا گیلانی

ملتان،شجاع آباد(نیوز رپورٹر،نامہ نگار)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں کلین سوئپ کرکے حکومت بنائے گی 2018ء کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے صوبائی و ضلعی صدور اور کارکنوں کی رائے کو اہمیت دی جائے گی آنیوالا وقت پیپلزپارٹی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاندان گیلانیہ کے بزرنگ سیاسی و سماجی رہنما سید باقر گیلانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھ سے لوٹا ہے اور حکمرانوں کا لوٹا ہوا پیسہ واپس ملک میں لاکر قومی خزانے میں جمع کرائیں گے اس موقع پر سید احمد مجتبیٰ گیلانی،سید رضا گیلانی،سید تحسین گیلانی،زاہد قریشی،خواجہ یوسف،شیخ خرم،علی رضا صدیقی،صدرالدین گیلانی،چوہدری محمد انور،رانا شہزاد،سید ابوالحسن گیلانی بھی موجود تھے۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ریلوے پھاٹک شجاع آباد کے قریب کونسلر پہلوان خان کی جانب سے مستحق خواتین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب مزدور کسان کے حقوق کی بات کی ہے آج بھی پیپلز پارٹی بھٹو کے فلسفے کو زندہ رکھے ہوئے ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب میں وزیر اعظم پاکستان تھا تو میں نے ملتان کا نقشہ تبدیل کر دیا اب میں حلقہ 158 سے کامیاب ہو کر شجاع آباد کا بھی نقشہ تبدیل کر دوں گا اس حلقہ سے منتخب ہونے والوں نے یہاں عوام کو کچھ نہیں دیا جلسہ عام سے رانا صفدر نون کونسلر پہلوان خان نے بھی خطاب کیا صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملہ میرے دور حکومت میں ہوا تھا اس وقت ہم پاکستان کے موقف کی ڈٹ کر تائید کی تھی میاں نواز شریف کا حالیہ بیان انتہائی افسوس ناک ہے پیپلز پارٹی اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی علاوہ ازیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن مولا گجر کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گردیز پور میں ملک جاوید آرائیں کے گھر پر فاتحہ خوانی کے علاوہ متعدد کارکنان سے ان کی رہائش گاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی اور متعدد کی عیادت بھی کی اس موقع پر سید جاوید گردیزی عبدالخالق خان بلوچ منیر مغل ارشاد قریشی چودھری محبوب سمیت کارکنان کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر