جلد ہی ن لیگ کے اقتدار کا سورج غروب ہوجائیگا‘ جہانگیر ترین

جلد ہی ن لیگ کے اقتدار کا سورج غروب ہوجائیگا‘ جہانگیر ترین

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب شریف برادران اور مسلم لیگ (ن) کے اقتدار کا سورج غروب ہوجائیگا۔ آمدہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو کامیاب کروائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں برسراقتدار آکر عوام کو صحیح معنوں میں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ اب جنوبی پنجاب میں بھی ترقی کا دور شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے رحیم یارخان میں جلسہ کے بعد حاجی غلام کبریا کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران اور ن لیگ ملکی اداروں پر حملوں کے بعد اب ملکی سلامتی کو داؤ پر لگارہے ہیں جس کی اجازت پاکستان کے عوام ہرگز نہیں دے سکتے اب ان کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب متحدہ محاذ کے سربراہ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے عوام ان سے تنگ آچکے ہیں اور جنوبی پنجاب میں ترقی کے خواہاں ہیں اس لئے آمدہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت تحریک انصاف کو کامیاب کروا کر جنوبی پنجاب سمیت پاکستان میں حقیقی ترقی کی بنیاد رکھے گی۔ اس موقع پر تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ شریف برادران، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ناروا سلوک کیا جس کی وجہ سے آج بھی یہ علاقہ پسماندہ اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے عران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف نہ صرف جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی بلکہ جنوبی پنجاب کو بھی لاہور اور اسلام آباد کی طرز پر ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے۔ سابق ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ مخالف جماعتیں ضلع میں اپنی مفاداتی سیاست کی بدولت ساکھ کھو بیٹھی ہیں۔ عوام کی آمدہ الیکشن میں تمام تر نظریں پاکستان تحریک انصاف پر مرکوز ہیں اور ان شاء اللہ آمدہ الیکشن مخالفین سے نجات کا دور ہوگا۔ اس موقع پر چوہدری محمد شفیق، چوہدری آصف مجید، حاجی غلام کبریا، چوہدری سجاد ورائچ، حاجی سلیم بھلر، رئیس ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ، چوہدری الیاس وڑائچ، چوہدری بشارت ہندل، رمضان شمع ایڈووکیٹ، اسجد اقبال وڑائچ، چوہدری محسن فاروق سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنما اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...