ملتان سمیت کئی شہروں میں تیز آندھی‘ درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

ملتان سمیت کئی شہروں میں تیز آندھی‘ درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

ملتان ‘ عبدالحکیم‘ وہاڑی (سپیشل رپورٹر‘ نمائندگان) ملتان سمیت مختلف شہروں میں شدید آندھی‘ فضا گرد آلود‘ درخت موٹرسائیکل سواروں پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق‘ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابقملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ شام چلنے والی گرد آلود آندھی نے فضا (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

میں گرد کی چادر تان دی جس سے سانس لینا دشوار ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شا م چلنے والی آندھی کی شدت 55کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی گرد آلودآندھی چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم میںآندھی چلنے اور موسم کی خرابی کی وجہ سے رمضان بازار آپریشنل نہ ہو سکا ،رمضان بازارکے لئے ٹھیکیدارنے تین چار شامیانے لگائے مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے شامیانہ بار بار گر جاتا ،جبکہ آندھی کی وجہ سے شامیانہ متعدد جگہ سے پھٹ بھی گیا جس کو مرمت کے بعد لگایا گیا تو وہ پھر گر گیا ،محکمہ مال اور لوکل گورنمنٹ کے اہل کار جن کی ڈیوٹی لگی ہوئی تھی موقع پر موجود رہے اور ادھر ادھر پھرتے رہے ،محکمہ مال نے بتایا ہے کہ شام تک رمضان بازار آپریشنل ہو جائے گا۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ‘نمائندہ خصوصی کے مطابق شہر اور گردونواح مین شدید آندھی سے موسم گردآلود ہوگیاملتان روڈ پراڈا ٹھینگی کے قریب تیز آندھی سے درخت موٹر سائیکل سواروں پر آن گرا حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیل کے مطابق مغرب کے بعد شہر اور گردو نواح میں تیز آندھی سے موسم گرد آلود ہو گیا جس کے باعث متعدد سائن بورڈز اور درخت گر گئے ملتان روڈ پر اڈا ٹھینگی کے قریب تیز آندھی سے درخت موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں پر آن گرا جس کے باعث82ڈبلیو بی کے دونوں بھائی د درخت کے نیچے دب گئے اور ملتان وہاڑی روڈ بلاک ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن کرتے ہوئے 30سالہ محمد شہبازولد ہاشم کی نعش اور زخمی26سالہ ریاض ولد ہاشم کو درخت کے نیچے سے نکال لیا گیا زخمی ریاض کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مسلسل ایک گھنٹہ کے ریسکیو آپریشن کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

تیز آندھییب

مزید : ملتان صفحہ آخر