رمضان المبارک کی آمد،میپکو لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام

رمضان المبارک کی آمد،میپکو لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) انتظامیہ نے رمضان المبارک سے دو روز قبل ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی ریہرسل کا آغاز کردیا ہے گلگشت سب ڈویژن نے منگل کے روز صبح چھ بجے سے دس بجے تک چار گھنٹے مسسلسل بجلی کی بندش اور دن بھر ہر گھنٹہ بعد بجلی کے تعطل (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

نے گلشت اور نواح کے مکینوں کی چیخیں نکلوادی ہیں بجلی کی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ رات اڑھائی بجے تک جاری رہا ہے میپکو انتظامیہ کی جانب سے مسلط کی جانیوالی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عارضی طور پر سپلائی کرنیوالے یو پی ایس اور دیگر برقی آلات کی چیخیں نکلوانے سمیت پورا نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ گلگشت سب ڈویژن کے ذمہ داران اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے متاثرہ صارفین سے جان چھڑانے کیلئے سنٹرل ہیلپ لائن سمیت ذمہ داران بھی کال ریسیو نہیں کرتے۔گلگشت سب ڈویژن کے مکینوں نے میپکو انتظامیہ کے چیف ایگزیکٹو سے استدعا کی ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر گلگشت و گردونواح کے مکینوں پر بجلی کی بندش سے جو جان لیوا تجربات کئے جارہے ہیں ان سے گریز کیا جائے اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے غیرذمہ دارانہ طریقہ واردات کے سدباب کیلئے فوری مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

لوڈشیڈنگ

 

مزید : ملتان صفحہ آخر