ٹیکس تنازعات کا حل‘ پی سی جی اے کا عدالتی دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

ٹیکس تنازعات کا حل‘ پی سی جی اے کا عدالتی دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے ایف بی آرسے ٹیکس تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کے علاوہ عدالتی دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 8رکنی کمیٹی تشکیل د ے دی ہے۔ پی سی جی اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ہوئے چیئرمین پی سی جی اے حاجی محمد اکرم نے نے کہاکہ ہم ٹیکس دینے کوتیارہیں لیکن ناانصافی پرمبنی ٹیکس نہیں دیں گے۔اس موقع پرمتفقہ طورپرسہیل ہرل،شیخ عاصم سعید،گوپال داس،مہیش کمار،سرفرازناظم،شہزاد علی خان،مختاربلوچ اورمہتاب چیمہ پرمشتمل 8رکنی کمیٹی تشکیل دی جوکراچی،حیدرآباد،سکھر،رحیم یار خان،ملتان، بہاولپور، فیصل آباد میں ایف بی آرکی طرف سے نوٹسز ملنے پر اورٹیکس تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کرے گی اور صلاح مشورے کے ساتھ کام کرے گی اور ضرورت پیش آنے پر عدالتوں سے رجوع کرے گی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سینئروائس چیئرمین گوپال داس نے کہا کہ پاکستان میں 6قسم کی کھل بنتی ہے لیکن ٹیکس صرف ایک پرلگاکرناانصافی کی گئی ہے اسی طرح جانوروں کی خوراک کی وہ مصنوعات ٹیکس سے باہر کردی گئی ہے جوبڑے لوگوں کی فیکٹریوں میں تیارہوتی ہیں۔اپنے حقوق کے لئے لڑنا بھی عبادت ہے ہم ظلم برداشت نہیں کریں گے۔سابق چیئرمین شہزادعلی خان نے کہاکہ چار سال سے زیرالتوا کیسز کی وجہ سے کروڑوں روپے کی ریکوری کی تلوار اب ہمارے سرپرلٹک گئی ہے جبکہ آج بجٹ پاس ہونے کے بعد پھرکسی ریلیف کی امیدرکھناخام خیالی ہوگا۔ سینئرممبر شیخ عاصم سعید اورسہیل ہرل نے کہاکہ ہمارے بہت سے مسائل ہماری یکجہتی سے حل ہوسکتے ہیں ۔تجویز ہے کہ قانونی راستے کے ساتھ ساتھ دیگر راستے بھی اختیارکئے جائیں۔سابق چیئرمین مسعود اے مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر حکام نے ہمارے ساتھ چھٹی والے دن بھی مذاکرات کرکے ہمارے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیف جسٹس کی مصروفیت کی وجہ سے ہمارے ٹیکس تنازعات کامحفوظ فیصلہ تاحال جاری نہیں کیاجارہا۔ایف بی آر کو چاہیے کہ جب تک چیف جسٹس ہمارے کیسزکافیصلہ جاری نہ کریں وہ ہمارے ممبران کو ٹیکس ادائیگی کے نوٹسز جاری نہ کرے ۔وائس چیئرمین میاں جاوید طارق اورسابق چیئرمین حفیظ انورکے علاوہ دیگرممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئیل ملز ایسوسی ایشن کو بھی اپنے ساتھ ملاکرآگے بڑھناچاہیے ۔ہم عدالتوں میں ایف بی آر کے خلاف جنگ کیلئے نہیں بلکہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے ازالے کیلئے جاناچاہتے ہیں۔اجلاس میں چیئرمین حاجی محمد اکرم، وائس چیئرمین میاں جاوید طارق، سابق چیئرمین شہزاد علی خان،چوہدری مسعود اے مجید، سہیل محمود ہرل، حاجی حفیظ انور ، محمد اخلاق، قیصر رضا ،مہتاب احمد چیمہ، محمد سلیم ،داؤد کریم،،خواجہ محمد الیاس،سلمان مقبول ،پرسو مل، شیخ محمد سعید، شیخ محمد عاصم سعید، میاں فضل الٰہی ، خواجہ محمد ارشد ، خواجہ فاروق احمد ،میاں محمود احمد طارق،خواجہ ریاض حسین صدیقی،چوہدری محمد خالد بشیر،خالد پرویز خان،شیخ محمد ایوب، طاہر پرویز،حاجی غلام شبیر،چوہدری وحید ارشد، چوہدری وحید اختر،چوہدری شریف احمد، طارق اقبال کھرل ، محمد داؤد ،ملک محمد سرفراز ناظم،شیخ اشفاق احمد، خواجہ مناظر حسین،اشوک کمار،سینئرممبران و سیکرٹری جنرل آصف خلیل شریک ہیں۔

پی سی جی اے

مزید : ملتان صفحہ آخر