پولیس افسران کا انوکھا فیصلہ‘ گشت کیلئے وقف گاڑیوں کے پٹرول میں 5 0فیصد کمی

پولیس افسران کا انوکھا فیصلہ‘ گشت کیلئے وقف گاڑیوں کے پٹرول میں 5 0فیصد کمی

ملتان پولیس کے افسران کا انوکھا فیصلہ، گشت کے لیے وقف گاڑیوں کے پٹرول میں 50 فیصد کمی کر دی گئی، جس سے ضلع بھر میں گشت کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ضلعی پولیس حکام کی جانب سے تھانوں اور گشت کی گاڑیوں کو 8 لٹر روزانہ فیول دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے، پہلے ان گاڑیوں کو(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

15 لٹر فیول روزانہ فراہم کیا جا رہا تھا، ایس ایچ اوز اور گشت افسران سمیت فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ان 15 لٹرز کو بھی کم قرار دیتے رہے ہیں، فیول کی کمی کے باعث ضلع بھر میں پولیس گشت کا نظام متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے، واضح رہے کہ ملتان پولیس نے کچھ عرصہ قبل نجی کمپنی کے تعاون سے اپنا پٹرول پمپ لگایا ہے، پٹرول پمپ لگنے کی وجہ سے فیول کی مقدار میں اضافے کی امید کی جا رہی تھی لیکن ضلعی پولیس حکام کی جانب سے اچانک فیول میں کمی کی وجہ سے ماتحت افسران میں تشویش پید اہوئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...