رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کے بھائی سکاٹ لینڈ میں مقیم معروف بزنس مین فخر اقبال چوہدری ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کے بھائی سکاٹ لینڈ میں مقیم معروف بزنس مین ...

کرم پور (نامہ نگار) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ ایشو پر مستعفی ہونے والے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے بھائی سکاٹ لینڈ میں مقیم(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

معروف بزنس مین فخر اقبال چوہدری ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ فخر اقبال چوہدری وہاڑی میں ڈنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ڈنڈی کے گلستان ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنماؤں ریاض حسین، صدر یو کے محمد اشراک ،رانا جہانزیب ، شاہد خان اور دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فخر اقبال چوہدری نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے الحاق سے وہاڑی اور پنجا ب میں تبدیلی کی لہر شروع ہوئی ہے ہم مل کر اسے منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔

تحریک انصاف میں شامل

مزید : ملتان صفحہ آخر