ایمپلائز یونین ایم ڈی اے کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان ریٹائر ہوگئے

ایمپلائز یونین ایم ڈی اے کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان ریٹائر ہوگئے

ملتان(نمائندہ خصوصی)ایم ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری و ہیڈ کلرک محمد رمضان مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

عہدے سے ریٹائر ہوگئے ہیں اس موقع پر ایمپلائز یونین کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا چیف ایگزیکٹو ایمپلائز یونین ایم ڈی اے غفار احمد شاہد نے کہا ملک رمضان ہمارے یونین کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔اس موقع پر اصغر رفیع کھادل،شیخ محمد رفیع اور رائے عارف نے بھی ملک رمضان کی خدمات کو سراہا،تقریب کے اختتام پر یونین کی جانب سے انہیں گلدستہ اور شیخ محمد رفیع کی جانب سے قرآن پاک کا نسخہ اور جائے نماز پیش کی اور ملک رمضان کی آئندہ زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...