چائنہ کے سفیر کی مخدوم شاہ محمود سے ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چائنہ کے سفیر کی مخدوم شاہ محمود سے ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان میں چین کے سفیر کی مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ۔ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی علاقائی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کہا بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ پائیدار اور دوستانہ تعلقات قائم کئے۔ پاک چین دوستی لازوال ہے ہم برابری کی سطح پر تمام ملکوں سے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔دریں اثناء ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ان کے بیان سے بھارتی موقف کو تقویت مل رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے گزشتہ روز اجلاس سے مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس بیان کی کیا ضرورت تھی؟ نواز شریف کا انٹرویو اخبارات کی زینت بنا قومی سلامتی کمیٹی نے نواز شریف کا بیان مسترد کردیا۔ سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر مذمتی قرار داد پیش کی گئی۔ مولانا فضل الرحمن نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔اس کے باوجود نواز شریف نے قومی سلامتی کمیشن کا اعلامیہ مسترد کردیا۔ نواز شریف نے اپنے وزیراعظم کے اعلامیے کو مسترد کیا ہے۔ اعلامیہ مسترد ہونے پر وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔
شاہ محمود