وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کیلئے دل کھول کر فنڈز فراہم کئے‘ حماد نواز

وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کیلئے دل کھول کر فنڈز فراہم کئے‘ حماد نواز

مظفرگڑھ (نامہ نگار ) صوبائی اسمبلی کے رکن اور مسلم لیگ ن کے ضلع جنرل سیکرٹری حماد نواز ٹیپو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب سمیت مظفرگڑھ میں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

ترقیاتی کاموں کے لئے دل کھول کر فنڈز فراہم کرکے جنوبی پنجاب سے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے اسے عوام فراموش نہیں کرسکیں گے اور آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کرکے شہباز شریف سے اپنی بھرپورمحبت کا ثبوت دیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسد شاہ کی طرف سے ظفر کالونی میں چار کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تکمیل ہونے والے کارپٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 ء میں ہم عوام کی عدالت میں اپنی بھرپور کارکردگی کے ساتھ پیش ہوں گے۔اس موقع پر اسد صابر شاہ، قاضی معین الدین ،شیخ حبیب احمد، فیاض حسین موہانہ، رانا مظہر حنیف، سید طاہر علی شاہ، سہیل عدنان بلا، خادم حسین چانڈیہ، طارق چانڈیہ، شوکت مگسی، رانا لقمان، قاضی وسیم الدین، محبوب الحسن گورمانی، سلیم نتکانی، الطاف حسین بھٹی، راشد جوئیہ ، ریاض حسین موہانہ ودیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...