ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں‘ چوہدری افتخار نذیر

ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں‘ چوہدری افتخار ...

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان) جہانیاں میں یونیوسٹی کیمپس، انڈرپاس ،سپیڈوبس سروس کی منظوری وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کا عوام کیلئے انمول تحفہ ہے،جس پر ہم میاں شہبازشریف کا تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اربوں روپے کی لاگت سے خانیوال تا لودھراں براستہ جہانیاں دو رویہ سڑک(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کا افتتاح کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کی ایک اور تاریخ رقم کردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) خانیوال کے کامیاب جلسہ نے ثابت کردیا کہ ضلع خانیوال مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے جہانیاں کی عوام کیلئے بائی پاس پر انڈرپاس، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کمپس‘ جہانیاں سے ملتان سپیڈو بس سروس کی منظور ی دیکر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جہانیاں کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر،چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن،وائس چیئرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران ہمارے قائد اور مسلم لیگ (ن) ہماری سیاسی جماعت ہے، ذاتی مفادات کی خاطر وفاداریاں بدلنے والے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...