چیف جسٹس ہائیکورٹ یاور علی کی سخت سکیورٹی میں تاندلیانوالہ بار آمد،چائلڈ میٹ روم کا افتتاح کیا
تاندلیانوالہ (نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یاور علی کی تاندلیانوالہ بار میں آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یاور .(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
علی نے چائلڈ میٹ روم کا افتتاح کیا اس کے بعد تاندلیانوالہ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یاور علی نے کہا کہ وکلاء برادر کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔نئے چیمبر کے علاوہ پہلے کیلئے پانی کے جدید فلٹر پلانٹس مہیا کئے جائیں گے اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یاور علی کا شاندار استقبال کیا گیا وکلاء اور ججز نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر ڈی سی او فیصل آباد سلمان غنی اسسٹنٹ کمشنر عبد الرزاق ڈوگر سی پی او فیصل آباد معزز ججز حضرات وکلاء برادر کے علاوہ میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔