نوازشریف پر غداری کا الزام‘ گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے‘ سعود مجید

نوازشریف پر غداری کا الزام‘ گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے‘ سعود مجید

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائدمسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کوایٹمی ریاست اورپوری مسلم قوم کے سرفخرسے بلندکیے آج ان پرغداری کاالزام لگاکرگمراہ کن پروپیگنڈہ کیاجارہاہے ۔ان خیالات کااظہار مشیروزیراعظم پاکستان وسینیٹر چوہدری(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

سعودمجیدنے مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض احمدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران نے ہمیشہ ملک وقوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں اورملک کی ترقی کیلئے ہرحکومت سے بہتراقدامات کیے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ میاں نوازشریف نے اگرغداری کرناہوتی تووہ لاکھوں ڈالرز کی پیشکش کومستردنہ کرتے انہوں نے تردباؤکے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کاسرفخرسے بلند کیا انہوں نے کہاکہ عوام کوچاہیے کہ وہ بے بنیاد پراپیگنڈہ پردھیان دینے کی بجائے مسلم لیگ ن کاساتھ دینے کیلئے تیارہوجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...