کرنل جوزف کی امریکہ حوالگی شرمناک‘ غلامی کی بدترین مثال ہے‘ میاں مقصود

کرنل جوزف کی امریکہ حوالگی شرمناک‘ غلامی کی بدترین مثال ہے‘ میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پاکستانی نوجوان کو شہید کرنے والے امریکی کرنل جوزف کو خصوصی طیارے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دیناتشویش ناک اور قابل مذمت ہے۔امریکی جاسوس ریمنڈڈیوس کے بعد حکومت نے ایک مرتبہ پھر امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک کرملک وقوم کی عزت ،وقار کومجروح کیاہے۔کرنل جوزف کو امریکہ کے حوالے کرناشرمناک اور غلامی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو انتشار اور افراتفری کی طرف لے جایاجارہاہے۔سیاسی عدم استحکام ملکی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔اگر صورتحال پر جلد قابونہ پایاگیا تو انتخابات التواء شکار ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔اداروں کے درمیان ٹکراؤکی پالیسی خطرناک ثابت ہو گی۔تمام اداروں کو ایک دوسرے کااحترام کرنا چاہئے اوراپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کاسامنے آنے والاانٹرویوملکی سلامتی کے لئے سب سے بڑاخطرہ بن چکا ہے ۔تین باروزیر اعظم رہنے و الے شخص کوقومی سلامتی پر گفتگوکرتے ہوئے ملکی مفادات کوملحوظ خاطررکھنا چاہئے۔ملکی عزت،وقار،سلامتی اور دفاع کوداؤپر لگانے والے کیسے محب وطن ہوسکتے ہیں؟