نجکاری کیخلاف ہیلتھ ملازمین کی تیسرے روز بھی تالہ بند ہڑتال‘ احتجاج‘ دھرنا

نجکاری کیخلاف ہیلتھ ملازمین کی تیسرے روز بھی تالہ بند ہڑتال‘ احتجاج‘ دھرنا

ملتان ‘ خانیوال (وقائع نگار‘ بیورونیوز )محکمہ صحت ضلع ملتان کی طرف سے دفتر محکمہ صحت ،دیہی مراکز صحت،رورل ہیلتھ سنٹرز، ضلع و تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال ، شہبازشریف ہسپتال ،سٹی میڈیکل سنٹر ملتان میں تالابندی کا گزشتہ روز تیسرا دن تھا۔جس میں ایمرجنسی چلتی رہی اور باقی تمام (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال اور تالا بندی کی گئی اورایک ہی مطالبہ تھا کہ محکمہ صحت کو کبھی بھی ایک پرائیوٹPHFMCکمپنی کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ گزشتہ روز ضلع ملتان کے تمام ملازمین دفتر محکمہ صحت میں اکٹھے ہوئے۔اور دفتر میں مکمل تالا بندی کر کے شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ دھرنے سے محکمہ صحت کی یونین کے عہدادران نے خطاب کیا ۔اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کے عمل کو فوری روک دیا جائے اورحکومت پنجاب محکمہ صحت کو اپنی تحویل میں رکھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی ملتان سی ای او ہیلتھ آفس میں درج ذیل لیڈران نے خطاب کیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرزپنجاب کی صدرمیڈم رخسانہ انور، ضلع ملتان کی صدر میڈم شازیہ ارشد ،یاسمین ناز،آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری مقبول احمد گجر، ڈاکٹربابر شریف، ڈاکٹر محمد ارشد سیال، ڈاکٹر ضیا حیدر، ڈاکٹر ناصر صدیقی، ڈاکٹر مظہر حسین، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹرمحمداسد، شہبازشریف ہسپتال کے صدر ڈاکٹر محمد آصف،آلائیڈ پروفیشنلزملتان کے صدر جمیل احمد ، رانا محمد طفیل ،لیڈی ہیلتھ وزیٹرپنجاب کی صدر میڈم خالدہ پروین،ضلع ملتان کی صدر میڈم نزھت اور جنرل سیکٹری بشرہ خانم، روبینہ ناز ، ڈاکٹر عطا الرحمٰن ،پیرامیڈیکس اور ڈینگی سٹاف سے محمد فہیم،عمیر احمد،عمران احمد،محمد شعیب، سخاوت علی، رستم علی ،جواد احمد، ابو بکرریحان بھٹی،محمد حمزہ،مصباح زیب، احمد یار،سید سجاد رضا،میڈم ارم ، محمد رمضان اکرم اور عامر جعفرپیرامیڈیکس شہبازشریف ہسپتال کے صدر ملک عمران یوسف، سنیئر لیڈر محمد وقاص اور پریس سکیٹری محمد عقل ،نشتر ہسپتال کے جنرل سیکٹری محمد اشرف ساقی ، اپیکا سے محمد شفیق سیال،ملک عزیز اللہ اعوان، فقیرمحمد حیات،راؤ خلیل احمد، ملک طاہر حسین نے خطاب کیا۔تمام ملازمین اور عہدادران نے یہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ آج 16مئی کو مکمل طور پر دیہی مراکز صحت ،رورل ہیلتھ سنٹرز، THQ,DHQاور ٹاؤن ہسپتالوں کی تالا بندی کی جائے گی۔ دریں اثناء خانیوال میں بھی محکمہ صحت کے سینکڑوں ملازمین مردوخواتین کا نجکاری کے خلاف احتجاج وتالہ بندی کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری مقررین نے کہاکہ ضلع بھر کے محکمہ صحت، دیہی مراکز صحت رول ہیلتھ سینٹرز کسی صورت بھی حکومت کو پنجاب ہیلتھ فکلٹی مینجمنٹ کمیٹی پی ایچ ایف ایم سی پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے ۔ اس موقع پر کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد انوار حسین‘ ایپکا ہیلتھ یونٹ کے صدر محمد شہزاد‘ سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر کے صدر راجہ عاطف‘ ویکسی نیٹر کے صدر طارق محمود‘ رانا محمد سلیم‘ روبینہ حمید اور ایپکا کے نائب صدر میاں محمد عمران کمبوہ‘ مسعودالرحمن نے خطاب کیا۔ احتجاج میں سینکڑوں محکمہ صحت کے ملازمین اور ہیلتھ ورکرز موجود تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...