انڈس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت دیگر افراد کیخلاف اغواء، تشدد زبردستی رقم چھیننے کے الزام کے تحت مقدمہ درج

انڈس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت دیگر افراد کیخلاف ...

ملتان(وقائع نگار) مظفر گڑھ کے رہائشی نے انڈس گروپ کے چیف ایگز(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

یکٹو افیسر و ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت دیگر افراد کے خلاف اغوا۔تشدد۔حبس بیجا اور زبردستی رقم چھیننے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ہے۔جبکہ مقامی پولیس کی جانب سے مقدمہ کی تحقیقات کا بھی باقاعدہ اغاز کر دیا گیاہے۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے۔مظفر گڑھ کے رہائشی مجاہد حسین نے تھانہ قریشی والہ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 15/14 جولائی2017 کیقریب ساڑھے نو بجے گھر کی طرف جا رہا تھا۔علی موڑ کے قریب ایک کیری ڈبہ نمبری 101 ایم ایچ ماڈل 2018 نے پیچھے سے مجھے ٹکر ماری۔سڑک پر گر گیا۔اسی اثنا میں کیری ڈبہ پر سوار شکیل۔ظفر زیدی۔ڈاکٹر عبدالباری۔وسیم ہاشمی۔خرم زیب۔اور یادی گارڈ سوار تھے۔وہ اگئے۔شکیل احمد نے گریبان سے پکڑا اورگھسیٹ کر کیری ڈبہ میں ڈالہ۔سر پر زخم ایا۔دوران مزاحمت جیب سے چوبیس سو روپے نکال لئے۔موبائل فون چھین لیا۔شور واویلہ پر شاہد حسین اور جاوید حسین و دیگر اہل علاقہ کے مکین موقعہ پر اگئے۔۔جنہوں نے بڑی منت سماجت کے بعد جان بخشی کروائی۔اور ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔یہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر زیدی ملتان کڈنی سنٹر کے موجودہ سربراہ ڈاکٹر علی عمران زیدی کے عزیز ہیں۔

چیف ایگزیکٹو مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر