چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری‘ شہری لاکھوں مالیتی نقدی‘ سامان سے محروم

چوری ڈکیتی کی وارداتیں جاری‘ شہری لاکھوں مالیتی نقدی‘ سامان سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر) چوری، ڈکیتی کے مختلف واقعات میں قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، موبائل ٹاور کی لاکھوں مالیت بیٹریاں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

چوری کرلی گئی،سیتل ماڑی کی حدود میں پیراں غائب روڈ پر واقع نجی موبائل کمنی کے ٹاور کی خاردار تارکاٹ کر 4نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی گارڈ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ساڑھے 3لاکھ مالیت کی 14بیٹریاں چوری کرکے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے،تھا نہ اولڈ کوتوائی کے علاقیمیں بازار میں شاپنگ کے دوران جیب کتروں نے محمد اقبال سمیت دیگر کے 8موبائل چوری کرلئے،تھا نہ سیتل ماڑی کے علاقے میں کاشف نے کارگو کمپنی پر6مختلف کارٹن ملتان سے پاکپتن کے لئے بس میں رکھے اور جب بس سے اترا تو 2کارٹن غائب تھیجو کہ نامعلوم چور چور ی کرکے فرارہوگئے مذکورہ کارٹن میں عدد موبائل فون تھے جن کی مالیت 2لاکھ روپے تک ہے،بھیک مانگنے پر 2افراد کیخلاف تھا نہ سیتل ماڑی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،کچہری میں محمد نعیم ایاز کے چیمبر سے نامعلوم چور موبائل فون چوری ہوگیا، تھا نہ مظفرآباد کے علاقے میں چائنہ چوک پرمحمد کاشف کے کباڑخانہ سے تالے توڑ کر 19بورے پلاسٹک کیچوری کرلئے گئے، تھا نہ مظفر آباد میں جوا کھلینے پر 7افراد کو گرفتارکرلیاگیا،تھا نہ بی ذیڈ سے فخر ایوب اور تھا نہ سیتل ماڑی سے یاسر کی موٹرسائیکلیں چور ی ہوگئی، متعلقہ تھا نوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ نامعلوم عورتیں گھر سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرارہوگئی، تھا نہ بی ذیڈ کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر جمیل احمد کی ہمشیرہ کے گھرمیں نامعلوم عورتوں کو گھر پر کام کے لئے رکھا جو گھر کی الماری سے نقدی وطلائی زیورات کل مالیت 1لاکھ 20 ہزار روپے چوری کرکے فرارہوگئی جس پر تینوں نامعلوم خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی۔

چوری ڈکیتی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...