کوٹ ادو‘ تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین کا گلے میں روٹیاں ڈال کر احتجاج

کوٹ ادو‘ تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین کا گلے میں روٹیاں ڈال کر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ٹ ادو (نا مہ نگار) چار ما ہ گز ر نے کے بعد بھی میو نسپل کمیٹی کے عملے کو تنخوا ہیں پنشن نہ مل سکیں ‘ملا زمین نے گلے میں روٹیاں ڈال کر احتجا ج کیا۔ چیئر مین کے خلا ف نعرے با زی کی‘ میو نسپل کمیٹی سے تھا نہ چو ک تک احتجاجی ریلی نکا لی۔ اس مو قع پر ملا زمین کا کہنا تھا کہ تنخوا ہیں نہ ملے کی وجہ سے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑے ہیں دکانداروں نے ادھا ر سامان دینا بند کر دیا ہے جس کے با عث گھروں میں فا قوں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کی نوبت آگئی ہے‘ سکو ل والوں نے ہما رے بچو ں کو فیس کی عدم ادا ئیگی کی وجہ سے سکو ل سے نکا ل دیا ہے‘ ہر ما ہ چیئر مین کے پا س ڈیڑ ھ کر وڑ روپے آتا ہے ریٹا ئرڈ ملا زمین کے 3کروڑ کی ادا ئیگی کی جا ئے ریٹائرڈ ملا زمین کس با ت کی سزا دی جا رہی ہے ‘ان کا کیا قصور ہے جو کہ ان کی پنشن روکی ہو ئی ہے‘ دوسرا عملہ صفا ئی کی ہڑتال کی وجہ سے شہر بھر میں گند گی کے ڈھیر لگ گئے جبکہ ڈسپو زل بند ہو نے کے با عث نالیوں کا گندا پا نی گلیو ں اور سڑکوں پر نکل آیا۔
کوٹ ادو احتجاج