نشتر میڈیکل یونیورسٹی،فن فیئر تقریب میں بدنظمی کی شکایت پر انتظامیہ برہم

نشتر میڈیکل یونیورسٹی،فن فیئر تقریب میں بدنظمی کی شکایت پر انتظامیہ برہم

ملتان(وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ تین روزہ فن فیئر تقریب میں ناقص انتظامات کے باعث بدنظمی اور ہنگامہ آرائی جیسے واقعات کی شکایت سامنے ائی ہے۔جس پر(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

یونیورسٹی انتظامیہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جمعہ سے شروع ہونے والے تین روزہ سالانہ فن فیئر کے انتظامات سنبھلنے کی ذمے داری ایک سینئر ڈاکٹرکو سونپی گئی تھی۔ جس نے اپنی خاص ٹیم کے ہمراہ تمام فن فیئر کے انتظامات کو ترتیب دیا۔یہاں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فن فیئر کے دوران میوزیکل نائٹ کی رات سے ایک رات قبل کچھ ڈاکٹروں کے گروپ نے بدنظمی کے ساتھ ساتھ ہنگامہ کیا۔ ایک دوسروں سے لڑتے رہے۔الکوحل کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا۔اور بعد ازاں ان خالی بوتلوں کو بھی تقریب کی جگہ سے اکٹھا کرنے کی اطلاع ملی ہے۔سالانہ فن فیئر میں ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے ہی کچھ ڈاکٹروں نے اوٹ سائیڈر کے ساتھ مل کر ہسپتال کے اسمبلی ہال کے اندر سے صوفوں کو بغیر اجازت اٹھا کر باہر تقریب میں لاکر رکھا۔جو بیدردی سے استعمال ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کچھ لیڈی ڈاکٹروں کے ساتھ آئی ہوئیں بہنیں یا کزنوں پر نازیبا جملے بھی کسے گئے ہیں۔۔مگر یونیورسٹی کی نیک نامی پر حرف نا ائے اسی وجہ سے بعض شکایت کو ویسے ہی دبا دیا گیا ہیجبکہ اس حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے پوچھا گیا تو انہو ں نے بتایا کہ بلکل ایسی شکایت مجھے ملیں ہیں۔جس کی انکوئری کے لئے کمیٹی بنانے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔رپورٹ انے پر ذمے دار کے خلاف کاروئی کی جائے گی۔

 

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...