سیاسی و سماجی رہنما نوید الحسن لودھی کا نماز جنازہ‘ جاوید ہاشمی سمیت اہم شخصیات کی شرکت‘ قل خوانی آج ہوگی

سیاسی و سماجی رہنما نوید الحسن لودھی کا نماز جنازہ‘ جاوید ہاشمی سمیت اہم ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) ممتاز تاجر و سماجی رہنما نورالحسن مرحوم کے بیٹے نوید(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

الحسن لودھی جوکہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بقضائے الٰہی سے وفات پاگئے ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر انکی رہائش گاہ نیو ملتان کے قریب گراؤنڈ میں قاری شمس الدین نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی‘ شوکت اشفاق‘ خالد حنیف لودھی‘ اطہر ممتاز‘ شاہد مختیار لودھی‘ شاہد جمال‘ اسلم خان‘ ملک عاشق علی شجرا‘ انجیئنر علی ‘ حاجی رفیق‘ اکرم گجر‘ محمد خاں خانی‘ رانا شاہد الحسن کے علاوہ یونین کونسلز کے چیئرمین‘ وائس چیئرمین‘ کونسلر‘ وکلاء‘ ڈاکٹرز اور معززین شہر کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج انکی رہائش گاہ نیو ملتان کے قریب جامع مسجد رحمانیہ میں صبح 8بجے شروع ہوگی اور اجتماعی دعا ٹھیک 9بجے ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر