انجمن تاجران اور پولیس کا باہمی تعاون بہت ضروری ہے،سی پی او

انجمن تاجران اور پولیس کا باہمی تعاون بہت ضروری ہے،سی پی او

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سے انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر سے انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد نے سی پی او دفتر میں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت ارشد محمود اعوان کر رہے تھے ۔ وفد نے سی پی او راولپنڈی کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا تحفہ دیا ۔وفد نے اس امر کا اظہار کیا کہ سابقہ روایات کے مطابق انجمن تاجران اور پولیس کا تعاون جاری رہے گا ۔ پولیس تاجران کے مسائل حل کرنے کے لیے جانفشانی سے کام کرے گی ۔ وفد میں تاج عباسی ، ملک محمد ارشد ، محمد اکرام شامل تھے ۔ اس موقع پر سی پی راولپنڈی نے کہا کہ انجمن تاجران اور پولیس کا باہمی تعاون بہت ضروری ہے ۔ چھوٹے بڑے مسائل کے حل کے لیے تاجر پولیس نشت ہونی چاہیے ۔ تاجران کے مسائل کے جائز حل کے لیے سی پی او دفتر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔ رمضان کی آمد آمد ہے ۔ ٹریفک اور دوسرے مسائل کے حل کے لیے مربوط سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے ۔ تاکہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی کسی دقت کا سامنا نہ ہو ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر