ملتامنشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم

ملتامنشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ن (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 12 (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )
پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت سرکار بنام عائشہ بی بی میں پیش نہ ہونے پر تھانہ نیو ملتان کے اہلکاروں سب انسپکٹروں محمد شفیق، نذیر احمد ٹرینی سب انسپکٹر فیضان علی ، ہیڈ کانسٹیبل محمد جاوید ،لیڈی کانسٹیبل سمیرا ، کانسٹیبل سجاد حسین فرنٹ ڈیسک کی اہلکار عائشہ کو گرفتار کرکے 21 مء جبکہ تھانہ کینٹ میں درج سرکار بنام اقبال میں سب انسپکٹر محمد اشرف اسسٹنٹ سب انسپکٹروں طاہر حسین ، ربنواز، کانسٹیبلوں محمد علی، قیصر کو 26 مء کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وارنٹ جاری