ایس ایچ او تھانہ میانچنوں کی عدم پیشی پر ڈی پی او خانیوال ان پرسن طلب
ملتان(خبرنگارخصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے طلبی کے باوجود ایس ایچ او پولیس تھانہ میاں چنوں کے پیش نہ ہونے پرتوہین (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
عدالت کی کاروائی شروع کرتے ہو ئے ڈی پی او خانیوال کو ان پرسن طلب کرلیا ہے قبل ازیں میاں چنوں کی تسلیم بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بیوہ ہے اور 20سالہ بیٹی مسمات شازیہ صدیق کومذہبی علوم کی قابلیت کی بنا پر کبیروالہ دھرم پور کے مدرسہ میں معلمہ تعینات کرادیا جہاں قاری محمد شریف نے اسکو ایک رات مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایااطلاع ملنے پر پہنچے تو مدرسہ کو تالے لگے ہوئے تھے اور مذکورہ بیٹی اب محمد شریف قاری اسد ویگر کی غیر قانونی تحویل میں ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ میاں چنوں کو محبوسہ پیش کرنے کی ہدایات کی تھی لیکن گزشتہ روز سب انسپکٹر عبدالجبار پیش ہوا اوربتایا کہ ایس ایچ او نجف عباس میاں نواز شریف کے جلسہ کے انتظامات میں مصروف ہے عدالت نے اس عمل کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے علیحدہ فائل مرتب کراکے سب انسپکٹر عبدالجبار کے بیان کو قلمبندکرکے شو کاز جاری کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو ایس ایچ او مبحو سہ سمیت آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
طلب