رحمن ملک سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

رحمن ملک سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے‘ رحمن(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

ملک نے کمیٹی چیئرمین منتخب کرنے پر تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ارکان اور سینٹ کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کے انتخابات کے لئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر محمد جاوید عباسی نے سینیٹر رحمان ملک کا نام چیرمین کمیٹی کے لئے تجویز کیا۔ کمیٹی کے تمام ارکان نے سینیٹر محمد جاوید عباسی کی تجویز کی تائید کی جسے سینیٹر رحمن ملک سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر کمیٹی ارکان نے چیئرمین منتخب ہونے پر سینیٹر رحمن ملک کو مبارکباد پیش کی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ کمیٹی ممبران کے اعتماد اور چیرمین منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عوام اور کمیٹی ممبران کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک کی داخلی امور کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔ ملک کی داخلی امور پر وسیع تجربے کی بنیاد پر قوم و ملک کی خدمت کرونگا۔
رحمن ملک