راولپنڈی،پولیس نے ڈکیتی اور قتل کے فرار ہونیوالے ملزما ن گرفتار کر لیے

راولپنڈی،پولیس نے ڈکیتی اور قتل کے فرار ہونیوالے ملزما ن گرفتار کر لیے

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی اور قتل کے فرار ہونے والے ملزما ن گرفتار کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

تھانہ گنجمنڈی سے دو ملزمان جو کہ حوالات سے فرار ہو گئے تھے کو راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے گرفتار کر لیاہے ۔ ملزمان میں شفیع اللہ اور ظہور الرحمان شامل ہیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم نے دن رات کو کوششوں کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے کچھ عرصہ قبل تھانہ رتہ امرال کی حدود میں سکو ل ٹیچر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا تھا ۔ ملزمان کی گرفتار ی کے لیے مشتمل ٹیم میں محمد ریاض SI/SHOرتہ امرال ، محمد الیاس معہ ملازمان اور راول ڈویژن اور RPOآفس کی ITٹیم بھی شامل تھی ۔ پولیس کی ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...