ملتان ایئرپورٹ: جدہ جانیوالی پرواز کی گھنٹوں تاخیر کے باعث مسافر خوار

ملتان ایئرپورٹ: جدہ جانیوالی پرواز کی گھنٹوں تاخیر کے باعث مسافر خوار

ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان سے جدہ جانیوالی نجی پرواز کے گھنٹوں تاخیر کے باعث ملتان سمیت دودراز سے آنیوالے مسافر ملتان ایئرپورٹ پر ناقص سہولیات کی وجہ سے خوار ہوکر رہ گئے۔(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 8300نے منگل کے روز دن ساڑھے بارہ بجے جدہ سے ملتان پہنچنا تھا جبکہ مسافروں کو جدہ کیلئے روانگی کا وقت دو بجکر پندرہ منٹ دیا گیا لیکن نجی ایئرلائن کی پرواز آپریشنل وجوہات کے باعث ملتان نہ پہنچ سکی جس پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے شیڈول کا ردوبدل کرکے مسافروں کو جدہ روانگی کیلئے 6بجکر 30منٹ کا وقت دیا لیکن مذکورہ پرواز ساڑھے چھ بجے بھی روانہ کی جاسکی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث جدہ جانیوالی پرواز ایس وی 8301کو گزشتہ شب ساڑھے سات بجے روانہ کیا گیا ہے۔ سعودی ایئرلائن کی مذکورہ پرواز میں زیادہ تر تعداد عمرہ مسافروں کو ریسو کرنے آئے تھے ان کے ہاتھوں میں پکڑے پھول بھی مرجھا کر رہ گئے جبکہ ایئرپورٹ پر موثر سہولیات کے فقدان کے باعث ملتان ایئرپورٹ کا بیرونی لاؤنج کا فرش مسافروں کی آرامگاہ کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے جو ملتان کی سول ایوی ایشن حکام کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...