ڈی جی داجل کینال سے پانی چوری کی نشاندہی پر موثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈی جی داجل کینال سے پانی چوری کی نشاندہی پر موثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈی جی اور داجل کینال میں 700غیرقانونی لفٹ پمپس کے ذریعے نہری پانی چوری کی نشاندہی پر موثر کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ انہار ، پولیس ، زراعت اور دیگر محکمے مل کر آپریشن کریں گے ۔ سامان ضبط ، تلف ، مقدمات درج اوردیگر قانونی کارروائی (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

عمل میں لائی جائے گی۔ فوڈ سنٹرز پر ناجائز کٹوتیوں ، زائد لیبر چارجز کی وصولی اوردیگر الزامات کی بھی تحقیقات کر کے ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ کمشنر آفس میں منعقدہ ڈویژنل ٹاسک فورس اور مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء نے کی ۔ اجلا س میں اے سی جی سیف الرحمن بلوانی ، ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالغفور غفاری ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشرف انجم ، کنزرویٹو فاریسٹ گل نور خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محبوب احمد ، آر پی او کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس پی جاوید احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ چودھری ارشاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ، ایس ای انہار کے علاوہ ڈویژن بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ، پبلک پراسیکیوٹرز ، کاشتکار تنظیموں کے حافظ خالد رؤف ، میاں اسلم دھریجہ اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کپاس کے غیر تصدیق شدہ بیج کی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلساز مافیا کے خلاف کارروائی عمل لائی جائے اور اس سلسلے میں پانچ روز کے اندر رپورٹ پیش کی جائے ۔

پانی چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر