ٹریفک حادثات 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق، نوجوان نے خودکشی کر لی
ملتان ‘ کوٹ ادو‘ دائر دین پناہ‘ لڈن‘ وجھیانوالا‘ بارہ میل‘ جودھ پور‘ نواں شہر‘ ہیڈ راجکاں (کرائم رپورٹر‘ نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے نوبہار نہر سے نامعلوم شخص لڈن میں کچرے کے ڈھیر سے نومولو د بچی کی لاش برآمد‘ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق ملتان(کرائم رپورٹر) وہاڑی چوک کے قریب نو بہار نہر سے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
ایک نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ مرنے والے کی عمر 25 سال ہے اور شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ۔پولیس نے ضروری کاروئی کے بعد نامعلوم شخص کی لاش کو نشتر ہسپتال پوسٹ ماٹم کے لیئے سرد خانے رکھوا دی ہے۔کو ٹ ادوسے نا مہ نگارکے مطابق ہیڈ تو نسہ بیرا ج پر ٹر یکٹر ٹرا لی منی ٹر ک میں آمنے سا منے ٹکر کے نتیجے میں منی ٹرک کے اوپر مو جو د نو جوان دریا ئے سند ھ میں جا گرا ۔جس کی نعش کی تلا ش کے لئے ریسکیو آپر یشن جا ری ہے جبکہ حا د ثے کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو ئے زخمیو ں کو تشو یشنا ک حا لت میں قر یبی ہسپتال میں طبی امداد جا ری ہیں حا دثے کی اطلا ع ملتے ہی پو لیس ،ریسکیو اور رینجر کے اہلکا ر فوری طو ر پر موقع پر پہنچ گئے ذرا ئع کے مطا بق حا دثے ٹر یکٹر ٹرا لی کے ڈرائیو ر کی غفلت کے با عث پیش آیا ۔لڈن سے نامہ نگارکے مطابق لڈن محلہ ریاض کو ٹ میں کچرے کے ڈھیر سے نو مولود بچی کی نعش پڑی تھی جس کو کتوں نے نوچ کر اس کی ایک ٹانگ کھا لی اہل محلہ نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا۔ وجھیا نوالہ سے نما ئند ہ پا کستان کے مطابق چک نمبر 64پند رہ ایل کا رہا ئشی محمد عار ف ولد محمد رمضا ن جس کی دو روز قبل شا دی ہو ئی تھی گھریلو نا چاکی پر اس نے کا لا پتھر پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اسے طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال ملتان لے جا یا گیا مگر وہ جا نبر نہ ہو سکا اور ز ند گی کی با زی ہا ر گیا ۔ بارہ میل‘ جودھ پور‘ نواں سہر سے سپیشل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق بارہ میل جھنگ روڈ ٹول پلازہ بلاول پور کے قریب رات کی تاریکی میں گاڑی کی ٹکر سے ایک نامعلوم شخص جس کی شناخت نہ ہو سکی جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ بارہ میل نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو کبیروالا منتقل کر دیا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص کے سر پر شدید چوٹیں بازو اور ٹانگ ٹوٹی ہوئی تھی پولیس تھانہ بارہ میل نے لاش کو مقامی قبرستان میں دفنادیا۔ 41ڈی این بی کی سڑ ک جو زیر تعمیرتھی، جس پر ٹھیکیدار کا ڈرائیور ٹریکٹر چلارہاتھا ، ڈرائیور سے ٹریکٹر کا ریورس گےئر لگ گیا اور بریک نہ لگ سکی ، جس سے محمد قاسم رہائشی 41ڈی این بی اپنے بیٹے غلام محمد الدین بعمری پانچ سال اور محمد حفیظ رہائشی 21ڈی این بی کی بیٹی غلام فاطمہ بعمری چار سال کو چک نمبر 21ڈی این بی میں چھوڑنے جارہاتھا ، جو ٹریکٹر کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں بیٹا غلام محی الدین اور بچی غلام فاطمہ موقع پر دم توڑ گئے۔
حادثات