لیگی ایم پی اے مظہرعباس راں کاپی ٹی آئی میں شامل ہونیکافیصلہ

لیگی ایم پی اے مظہرعباس راں کاپی ٹی آئی میں شامل ہونیکافیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قادر پور راں سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنما مظہر عباس راں نے پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کے رکن اسمبلی سے ملاقات میں انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا ۔مظہرعباس راں بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔

مظہر عباس راں

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...