وزیر اعطم نے اہم ممالک کیلئے پاکستانی کیریئر ڈپلومیٹس کی تعیناتیاں کر دیں

وزیر اعطم نے اہم ممالک کیلئے پاکستانی کیریئر ڈپلومیٹس کی تعیناتیاں کر دیں

اسلام آباد(سہیل چوہدری) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مختلف ممالک کیلئے پاکستان کے کیئر ڈپلومیٹس کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے،وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم پر سیاسی تعیناتیوں کیلئے دباؤ تھا مگر انہوں نے میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے تعیناتیاں کی ہیں،وزارت خارجہ نے اہم ممالک میں کیئرئیر سفارتکاروں کی تعیناتیوں میں کامیابی حاصل کی ہے،وزیراعظم پاکستان نے آسٹریلیا، آسٹریا،بنگلہ دیش،قازقستان،نیوزی لینڈ اور برطانیہ کیلئے کیرئیر ایمبیسڈرز کی تعیناتیاں کی ہیں،جن افسران کی بطور کیرئیر ڈپلومیٹ تعیناتیاں ہوئی ہیں ان میں ایڈیشنل سیکرٹری بابرامین آسٹریلیا، ڈائریکٹر جنرل منصوراحمد خان آسٹریا،ڈائریکٹر جنرل ثقلین سیدہ بنگلہ دیش،ڈائریکٹر جنرل قاضی امتیاز قازقستان ،ایڈیشنل سیکرٹری ظہیرجنجوعہ نیوزی لینڈ اور ایڈیشنل سیکرٹری /پروٹوکول چیف صاحبزادہ احمدخان برطانیہ شامل ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...