عمران خان سے افغان نائب وزیرخارجہ کی ملاقات، دورہ افغانستان کی دعوت

عمران خان سے افغان نائب وزیرخارجہ کی ملاقات، دورہ افغانستان کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران خان سے افغان نائب وزیرخارجہ کی سربراہی میں افغان وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما نعیم الحق بھی موجود تھے ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت اور سوچ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتی ہے اور میری خواہش ہے کہ عمران خان وقت نکالیں اور افغانستان کا دورہ کریں کیونکہ عمران خان کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے افغان نائب وزیر خارجہ اور وفد میں شامل اراکین کا خیرمقدم کیا اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔