سینیٹ خارجہ امور کمیٹی میں ا مریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے پر مذمتی قرار داد منظور
اسلام آ با د(آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے متفقہ قرارداد میں امریکہ کی جا نب سے اپنا سفا رتخا نہ تل ابیب سے پرو شلم منتقل کر نے کی شد ید الفا ظ میں مذ مت کر تے ہو ئے کہا ہے بین الاقوا می فو رمز پر پا کستان مسئلہ فلسطین و کشمیر کے حل کی بھر پو ر حما یت جا ری رکھے گا ، اسرا ئیل اور بھا رت امر یکہ کی پشت پنا ہی سے فلسطین و مقبو ضہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈ ھا رہے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر را جا فا روق حیدر نے خصو صی طو ر پر خا رجہ امو ر کمیٹی میں شر کت کر تے ہو ئے کہا بد قسمتی سے دنیا میں آ ج کو ئی بھی پا کستان کا بیا نیہ تسلیم کر نے کو تیار نہیں ، ہندوستانی قا بض افواج بارڈر پر رہنے والے سویلینز کو سنائپرز سے نشانہ بنا رہی ہے، تین مر تبہ بذ ات خود بھا رتی فا ئر نگ کا سا منا کیا، خا رجہ امو ر کمیٹی کے چیئر مین مشا ہد حسین سید نے کہا پا کستان کشمیری و فلسطینی عوام کی حما یت اپنا فر ض سمجھتا ہے، امت مسلمہ کیخلاف ہو نیوالی تمام سا ز شو ں کا ڈ ٹ کر مقا بلہ کر یں گے۔منگل کو سینیٹ قا ئمہ کمیٹی خا رجہ امور کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حوا لے سے منعقدہ خصو صی سیمینا ر میں فلسطینی سفیر ، وزیر اعظم آ زاد کشمیر را جا فا روق حیدر اور آزر با ئیجان کے سفیر علی علی زادے سمیت کشمیری رہنما ؤ ں نے خصو صی شر کت کی۔ اجلاس میں کشمیر و فلسطین میں بھا رتی و اسر ئیلی افواج کے مظا لم کیخلاف قراداد پیش کی گئی جسے متفقہ طو ر پر منظو ر کیا گیا ،سیمینا ر سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کاکہنا تھا مسئلہ کشمیر پر با ت کر نے کیلئے کشمیری رہنما ؤ ں کو عا لمی فو رمز پر بھیجا جا ئے ، اسرا ئیلی بر بر یت سے شہید ہو نیوالے معصوم فلسطینیو ں پر دل افسردہ ہے، فلسطین اور کشمیر کے عوام کے دکھ سا نجھے ہیں،امریکہ نے سعودی عرب اور ایران کو آپس میں لڑا دیا ہے اور مشرق وسطیٰ میں مسلمان ممالک کو لڑا کر مسئلہ فلسطین کو دبایا جا رہا ہے دنیا کے حالات و واقعات تبدیل ہو رہے ہیں مسلمان ممالک کمزور ہو گئے ہیں ، مودی کے ہاتھ اسرا ئیلی وزیر اعظم کی طر ح ہزارو ں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، فلسطینی حکومت کی جانب سے مودی کو اعلیٰ اعزاز دینابھی افسوسناک ہے، پا کستان کومسئلہ کشمیر اجا گر کر نے کیلئے جو کردار ادا کر نا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا ،کیا آخری کشمیری کے شہید ہونے کا انتظار کیا جا ر ہا ہے؟ کب تک کشمیری اپنا خون بہاتے رہیں گے ،حکومت پاکستان کومسئلہ کشمیر کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ انڈیا اور اسرائیل مل کر کشمیر میں ظلم ڈھا رہے ہیں پاکستان کا جو جغرافیائی مقام ہے ہمیں اس کا اندازہ ہی نہیں ہم اس ملک کیساتھ مذاق کر رہے ہیں، یہا ں اگر کو ئی با ت کی جا ئے تو فو ری طو ر پر غداری کے الزا مات لگا دیئے جا تے ہیں، چیئر مین خا رجہ امو ر کمیٹی مشا ہد حسین سید نے خطاب کر تے ہو ئے کہا امریکہ نے تل ابیب سے یرو شلم سفا رتخا نہ منتقل کر تے ہو ئے عا لمی قوا نین کی خلاف ور زی کی ۔ امر یکی اقدا مات سے مشر ق وسطی میں امن نہیں آ ئے گا ،عا لمی برادری ان مظا لم کا نو ٹس لے ، امر یکہ بھا رتی واسرا ئیلی افواج کی پشت پنا ہی کر رہا ہے ،پا کستان کو فلسطین اور کشمیر کی جدو جہد کی حما یت کرنے پر فخر ہے،سیمینار سے خطاب میں فلسطینی سفیرکا کہنا تھا امت مسلمہ کے متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے اتحاد کے بغیر مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل ہونیوالا نہیں ،پا کستان کے بھر پو ر تعاون و مضبوط موقف پر شکر گزار ہیں۔فلسطینیوں نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی مسترد کر دی ہے ہم القدس شریف کو آزاد کروا کر رہیں گے۔اس موقع پر حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی کاکہنا تھا ہمیں خود سے سوال کرنے کی ضرورت ہے کیا ہم اسرائیل اور بھارت کو اپنا کمانڈر تسلیم کر سکتے ہیں کیا ہمیں امریکہ کی ثالثی قبول کرنی چاہیے جو اسرا ئیل اور بھا رت کی پشت پنا ہی کر رہا ہے اگر ہمیں اس سب کا معلوم ہے تو اپنی تر جیحا ت اور طریقہ کار بدلنا ہوگا۔
مذمتی قرارداد